ہمیں کرپشن کے خاتمے کا آغاز اپنی ذات سے کرنا ہو گا، برائی کو ختم کرنے کیلئے سچ بولنے کی ہمت پیدا کرنا ہو گی،طارق محمود ملک
کرپشن کے ناسور نے ہماری اخلاقی اقدار تباہ کر دی ہیں، عزت کا معیار حرام سے کمایا گیا پیسہ نہیں صرف تقویٰ اور ایمان داری ہے ، ڈی جی نیب کا طلبا ، طالبات سے خطاب
بدھ 7 دسمبر 2016 17:54
(جاری ہے)
انھوں نے معاشرتی رویوں پر اظہار افسوس کرتے کہا کہ ہمارے ہاں عزت کا معیار بدل رہا ہے، چار گاڑیوں والے کو بغیر اسکے ذرائع آمدن معلوم کئے صرف اس لئے عزت دی جاتی ہے کہ اس کے پاس پیسے کی ریل پیل ہے جبکہ عزت کا معیار توصرف تقویٰ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم اپنے اصلاف کی ان خوبصورت روایات کے امین ہیں جنکی بنیاد پر یہ ملک حاصل کیا گیا تھا۔ جب تک ہم اُن روایات اور اقدار پر عملی طور پر عمل پیرا نہیں ہوتے کرپشن کا ناسور ہماری جڑیں کاٹتا رہیگا۔انھوں نے خود احتسابی کے فلسفے کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں انفرادی طور پر بد عنوانی کے خلاف لڑنا ہو گا۔ معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہو گا تو نظام میں تبدیلی آئے گی۔انھوں نے اُمید ظاہر کی ایسا دن ضرور آئے گا جب رشوت لینے والے کو ببانگ دہل راشی کہا جائے گا اور ایماندار شخص کی عزت چارسو ہو گی۔ڈی جی نیب بلوچستان نے طلباء و طالبات کو مخاطب ہو کر کہا کہ آپ ہمارا در خشندہ مستقبل ہیں کرپشن کے خلاف آپکے عزم اور لڑنے کے فیصلے سے ہماری آئندہ آنے والی نسلیں خوشحال ہوں گی۔انھوں نے کہا ہمیں سچ بولنے کی ہمت پیدا کرنا ہو گی تاکہ بد عنوان عناصر کو دنیا میں بھی ذلت کے طوق پہنائے جا سکیں۔ا س سے قبل جوائنٹ ڈائر یکٹر کالجزربایہ حمید درانی نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں کامیاب طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.