پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے کمانڈر جوائنٹ آپریشنز کی ملاقات

بدھ 7 دسمبر 2016 17:52

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے کمانڈر جوائنٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے کمانڈر جوائنٹ آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل سر جوئن لوریمیر نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔مہمان شخصیت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ پاک فوج کی قربانیوں اور خطے میں امن و سلامتی کے لئے کاوشوں کو سراہا ۔