یونیورسٹی ٹائون میںغیرقانونی اور بغیرنقشہ کے تعمیرہو نے والے دوبنگلے مسمار

بدھ 7 دسمبر 2016 17:49

پشاور۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)پشاور ناظم ٹائون تھری ارباب محمدعلی کے حکم پر انفورسمنٹ آفیسرواجدعلی نے یونیورسٹی ٹائون میںغیرقانونی اور بغیرنقشہ کے تعمیرہو نے والے دوبنگلوں کومسمار کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ناظم ٹائون تھری ارباب محمدعلی کی خصوصی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر واجد علی نے یونیورسٹی ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی اور بغیر نقشہ کی تعمیر ہونے والے دو بنگلوں کو مسمارکردیا گیا ، دوسری جانب یونیورسٹی ٹائون میںدکانداروں کو تنبہہ کی کہ وہ دکانوں کے آگے تجاوزکرنے سے گریز کریں اس دوران انہوں نے بعض ہوٹلزمیںصفائی کامعائنہ بھی کیا جبکہ تجاوز کرنے پر اور بعض دکانداروںکوبھاری جرمانہ بھی کیا۔