درگئی: مزدور ، کسان متحد ہوکراپنے حقوق حاصل کریں ، جنرل سکرٹری مزدور کسان پارٹی فیض الرحمان مزدور کار کا خطاب

بدھ 7 دسمبر 2016 17:47

درگئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان مزدور کسان پارٹی کے صوبائی جنرل سکرٹری فیض الرحمان مزدور کار نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں غریب طبقے کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ حکمران ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں ۔ عوام کامعاشی قتل عام جاری ہے۔ بد امنی اور بے روزگاری کے خراب حالات سے عوام تنگ آچکے ہیں ۔گزشتہ روزان خیالات کا اظہارانھوںنے پلوسئی میں منعقدہ کسان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کنونشن سے مزدور کسان پاررٹی کے ضلعی جنرل سکرٹری و ناظم غنی ڈھیرئی نصیر احمد ، تحصیل درگئی کے صدر احسان اللہ خان، تحصیل جنرل سکرٹری درگئی اکبر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ ورکرز کنونشن میں کثیر تعداد میں علاقے کے مزارعین ، کسان اور مزدور شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہا کہ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی حکومتیں ہمیشہ کی طرح مزدوروں اور مھنت کش طبقے کے استحصال میں مصروف ہیں غریب ، محنت کش اور مزدور کے فلاح و بہبود کے لئے کسی بھی سطح پر عملی اقدامات نہیں کئئے جارہے جس کی بدولت غریب مزدوروں ، محنت کشوں اور کسانوں کے حالات زندگی مٰن روز بہ روز سختی اور مشکل پیدا ہورہی ہیں ۔

انہوں نے مزدروں اور کسانوں پر زور دیا کہ وہ باہم متحد ہوکر اس ملک میں اپنے سیاسی ، جمہوری اور معاسی و معاشرتی حقوق کا حصول یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :