سوات ، دیوار مہربان کا آغاز ، لوگ خیراتی چیزیں ڈال دیتے ہیں، سائل کسی سے پوچھے بغیر ضروریات کی اشیاء اٹھا لیتے ہیں

بدھ 7 دسمبر 2016 17:47

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) سوات میں دیوار مہربان کا آغاز کردیا گیا ،کوزہ بانڈی کے دیوار مہربان سے علاقے کے ضرورت مند لوگ مستفید ہورہے ہیں ،سماجی حلقوں میں دیوار مہربان قائم کرنا مثبت اقدام قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزمیڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سماجی کارکن ڈاکٹر محمد حسین نے کہا کہ دیوار مہربان قائم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسے بہت زیادہ ضرورت مند لوگ ہے جو کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلا سکتے جس سے وہ لوگ مستفید ہوررہے ہیں رپورٹ کے مطابق ایران سے شروع ہونے والی دیوار مہربانی ملک کے بڑے شہروں سے ہوتی ہوئی سوات کے علاقہ کوزہ بانڈی پہنچ گیا ۔

دیوار مہربان علاقے کے سماجی کارکن ڈاکٹر محمد حسین نے قائم کیا ہے جس میں لوگ خیرات کرنے والے چیزیں ڈال دیتے ہیں اور سائل کسی سے پوچھے بغیر اپنے ضروریات کے چیزیں اٹھا کر روانہ ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پاس ضرورت سے زیادہ چیزیں ہوں وہ یہاں پر رکھ دیتے ہیں اور جو ضرورت مند ہو وہ اپنے ضرورت کے چیزیں اٹھا کر اپنے ضرورت پوری کرتے ہیں ۔ اگر اس طرح کے دیوار مہربان دوسرے علاقوں میں بھی قائم کئے جائیں تو اس سے ضرورت مند افراد نہایت احسن طریقے سے مستفید ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :