بنوں،شناختی کارڈ کے فوری حصول کے بعد ووٹ کا اندراج انتہائی ضروری ہے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

بدھ 7 دسمبر 2016 17:46

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حبیب الرحمن خٹک نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ کے فوری حصول کے بعد ووٹ کا اندراج انتہائی ضروری ہے۔ ووٹ کا استعمال مرد و عورت دونوںکے لئے یکساں ضروری ہے قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے ووٹ کا اندراج و استعمال نہایتلازمی ہے۔بدھ کوان خیالات کا اظہارانھوں نے قومی ووٹر ڈے پر آڈیٹوریم ہال بنوں میں کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں کمشنر بنوں ڈویژن کامران زیب ، ناظم اعلیٰ عرفان خان درانی ، نائب ناظم اعلیٰ ضلع بنوں اور 800کے قریب ڈسٹرکٹ ناظمین، تحصیل ناظمین، ویلج کونسل ناظمین ، کونسلرز، این جی اوز کے نمائندے، سماجی تنظمیں، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد موجود تھی حبیب الرحمن ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بنوں نے مذید کہا کہ اپنے حلقے میں ووٹر آگاہی پروگرام منعقد کریں اور جنرل الیکشن 2018میں خصوصاً خواتین اور معذور افراد کی شرکت یقینی بنائیںاور ووٹر آگاہی پروگرام کو گلی گلی ، محلے محلے تک پہنچانے پر زور دیا انہوں نے اب تک الیکشن کمیشن کی تیاریوں پر تفصییل روشنی ڈالی تقریب سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ کے اجراء کو آسان بنانے کیلئے موبائل ٹیموں کا انعقاد کیا جائے انہوں نے الیکشن کمیشن سے اپیل کہ کہ مذکورہ ٹیمیں دور دراز علاقوں میں بھیجی جائے تاکہ انکے شناختی کارڈ بن سکے جس سے یقیناً ووٹ کی شرح میں اضافہ ہوگاتقریب میں عورتوں کی کافی تعداد بھی پردے میں موجود تھی اور انہوں نے مقررین کے بیانات کو بغور سنا اس دوران الیکشن کمیشن کے عملے نے فارم اے، بی ، سی اور مختلف قسم کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے اور شرکاء سے اپنی رائے جاننے کیلئے پلے کارڈ بھی تقسیم کئے آخر الیکشن آفیسر بنوں ضیاء الرحیم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :