شانگلہ، جماعت اسلامی انٹرا یوتھ الیکشن کیلئے انتظامات مکمل، امیدوار 11دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے

بدھ 7 دسمبر 2016 17:46

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) شانگلہ میں جماعت اسلامی نے انٹرا یوتھ الیکشن کیلئے تمام انتظامات مکمل لئے۔ امیدوارن 11دسمبر کو کاغزات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ 12دسمبر کو امیدوارن کے کاغزات جانچ پڑتال ہوگی ۔جبکہ 13دسمبر کو اعتراضات فائنل لسٹ اور نشانات الاٹ کئے جائیں گے ۔یوتھ امیدوار کیلئے متعلقہ یونین کونسل کا رہائشی ہونا لازمی ہے۔

حاجی شیر آمان الیکشن کمشنر جبکہ فدامحمد ایڈوکیٹ کو چیئرمین الیکشن ٹریبونل مقرر کر دیا ،جماعت اسلامی شانگلہ کا اعلامیہ۔شانگلہ میں ضلعی امیرجماعت اسلامی نجم اللہ۔جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر واقف شاہ ایڈوکیٹ نے جماعت اسلامی کے یوتھ انٹرا الیکشن کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہے جس کے مطابق امیدوارن سے 11دسمبر کو کاغزات نامزدگی ہوگی۔

(جاری ہے)

12دسمبر کو امیدوارن کے کاغزات جانچ پڑتال ہوگی ۔جبکہ 13دسمبر کو اعتراضات فائنل لسٹ اور نشانات الاٹ کئے جائیں گے ۔یوتھ امیدوار کیلئے متعلقہ یونین کونسل کا رہائشی ہونا لازمی ہے،امیدوار کا عمر35سال سے کم اور یوتھ ممبر شپ میں اس کا نام درج ہونا لازمی ہوگا ،انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن ہر یونین کونسل کی سطح پر ہوگی اس موقع پر حاجی شیرآمان اور فدامحمد ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :