درگئی ، حکومت سٹیل ملز کی فضائی آلودگی کے کنٹرول کے لئے این او سی کی اجراء ویلج کونسل کی منظوری سے مشروط کرے

ناظمین کونسل اتحاد کا اجلاس میں مطالبہ

بدھ 7 دسمبر 2016 17:46

درگئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) ویلج کونسل ناظمین اتحاد کے اجلاس میں درگئی میں سٹیل ملز کے فضائی آلودگی کے کنٹرول کے لئے ضلعی حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ نئی انڈسٹریز کے لئے این او سی کے اجراء کو ڈسٹرکٹ کونسل کی منطوری سے مشروط کرنے پر اظہار تشکر کیا گیا۔گزشتہ روز یہاں منعقد ہونے والے اجلاس میں متفقہ قرار دادیں منظور کی گئیں جن میں حکموت سے مطالبہ کیا گیا کہ ضلعی حکومت این او سی کی اجراء متعلقہ ویلج کونسل کی منظوری سے مشروط کرلیں۔

ایکسین واپڈا آئے روز پرمٹ کے نام پر علاقے میں طویل دورانئے کے لئے بجلی کی بندش کا سلسلہ ختم کردیں ۔ صوبائی حکومت ویلج کونسل ناظمین کو اضافی ثواب دید فنڈ جاری کریں۔ ویلج کونسل ناظمین اتحاد تحصیل درگئی کا پر ہجوم اجلاس صدر شمشیر علی خان کے زیر صدارت ویلج کونسل درگئی بازار میں منعقد کیا گیا جس میں ناظم ویلج کونسل درگئی بازار مرزا خان کے علاوہ ،ویلج کونسل سید راجیوڑ کے ناظم و جنرل سکرٹری ناظمین اتحاد عمر صدیق،بہرام خان ، سلیمان خان، حبیب خان، امیر کمال خان،مکرم خان ، غلام حبیب خان ، جمعہ راز خان ، انجنیئر عمر وہاب خان ، میاں عالمگیر باچہ ، نصیر احمد اور دیگرتمام ویلج کونسلوں کے ناظمین و نائب ناظمین شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران تحصیل درگئی کے مختلف علاقوں میں ناظمین کے مطالبات پر صنعتی الودگی کے کنٹرول کے لئے ضلعی حکومت اور پٹی کمشنر مالاکنڈ کے کئے گئے عملی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اورعلاقے میںنئے قائم ہونے والیسٹیل ملز و انڈسٹریز کی این او سی کے اجراء کو ڈسٹرکٹ کونسل کی منطوری سے مشروط کرنے پر اظہار تشکر کیا گیا جبکہ ایک متفقہ مننظور ہونے والے قرارداد کے ذریعے ضلعی حکومت سے این او سی کی اجراء متعلقہ ویلج کونسل کی منظوری سے مشروط کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں ناظمین اتحاد کی جانب سے گذشتہ تین ماہ کے دوران تھصیل درگئی میں فجائی الودگی ، سوئی گیس و بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت مختلف عوامی مسائل کے حل پر پیش رفت پر تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس میں ایکسین واپڈا سے آئے روز پرمٹ کے نام پر علاقے میں طویل دورانئے کے لئے بجلی کی بندش کا سلسلہ ختم کرنے اور صوبائی حکومت سے ویلج کونسل ناظمین کو اضافی ثواب دید فنڈ جاری کرنے کے حوالے سے بھی متفقہ قرار داد منطور کرلئے گئے ۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ سید ظفر علی شاہ اور ضلع ناظم مالاکنڈ سید احمد علی شاہ باچہ سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ تحصیل درگئی کے گنجان آبادعلاقوں میں پہلے سے قائم سٹیل ملز کو فضائی الودگی کے سبب غیر آباد اور بنجر علاقوں میں منتقل کرنے کے لئے باقاعدہ عملی اقدامات کیا جائے تاکہ گنجان آبادہ علاقوں کے عوام کو فضائی الودگی کے نقصانات سے چٹکارا دلایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :