پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 3.60 بلین روپے کے سودے طے پائے

بدھ 7 دسمبر 2016 17:45

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3.60 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3051 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 3.60 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 12907 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ خام تیل کے سودے ہوئے جن کی مالیت 1.50 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.08 بلین روپے، کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 952.48 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 52.87 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 11.50 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 1.49 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں سپر باسمتی پیڈی رائس کی 1490 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 61.649 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :