ہنگو‘ محکمہ فوڈ کنٹرول کا ضلع بھر میں کریک ڈائون‘20سے زائد دکاندار فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر چلان

بدھ 7 دسمبر 2016 17:42

ہنگو۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) محکمہ فوڈ کنٹرول کا ضلع بھر کے مختلف علاقوں کریک ڈائون۔20سے زائد دکانداروں کا فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر چلان‘درجنوں نمونے لیبارٹری کو ارسال کر دئیے‘گرانفروشی اور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی‘اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین کی میڈیا سے بات چیت۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایف سی امجد علی اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین ،فوڈ انسپکٹرز شاہد علی اور جمیل خان کے ہمراہ ہنگو اور تحصیل ٹل شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو چلان کر کے بھاری جرمانے عائد کئے۔صحافیوں سے بات چیت میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین نے کہا کہ چھاپوں کے دوران ہنگو اور ٹل میں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس اشیاء کی فروخت،عد م صفائی،کم وزن ،زخیرہ اندوزی اور غیر معیاری اشیاء خورد نوش کی فروخت پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے 20دکانداران کو چلان اور جرمانے کے ساتھ ساتھ غیر معیاری اشیاء کے درجنوں نمونے قبضے میں لے کر ٹسٹ کے لئے لیبارٹری بجھوا دئیے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دکانداران فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں سے گریز کرے اور صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔فوڈ ایکٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔