سندھ زرعی یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپیئن شپ، فوڈ ٹیکنالوجی کے فراز اور سوشل سائنسز کے سجاد راجپر کے درمیان فائنل کل ہو گا

بدھ 7 دسمبر 2016 17:38

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) سندھ زرعی یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپیئن شپ فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، چیمپیئن شپ کا پہلاسیمی فائنل آغا حفیظ انجنیئرنگ فیکلٹی اور شوشل سائنسز کے سجاد راجپر کے مابین کھیلا گیا جو سجاد راجپر نے 21-19 اور 21-14 سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

چیمپیئن شپ کا دوسرا سیمی فائنل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فدا حسین اور فوڈ ٹیکنالوجی کے فراز کے مابین کھیلا گیا جو فراز نے 21-13 اور 21-11 سے جیت لیا۔

اس طرح فوڈ ٹیکنالوجی کے فراز اور سوشل سائنسز کے سجاد راجپر نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ واضع رہے کہ چیمپیئن شپ کا تیسری پوزیشن کا میچ آغا حفیظ اور فدا سومرو کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چمپیئن شپ کا فائنل جمعہ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی ہونگے۔

متعلقہ عنوان :