جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام عید میلاد النبیؐ کاجلوس 11دسمبر کونکالا جائیگا

ڈاکٹرراغب نعیمی،پروفیسر لیاقت صدیقی،ڈاکٹرحسیب ،مفتی انتخاب نوری ودیگردینی رہنما خطاب کریں گے

بدھ 7 دسمبر 2016 17:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے زیر اہتمام عیدمیلاد النبی ؐ کے سالانہ جلوس 11دسمبر بروز اتوار کو نکالا جائے گا جس ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،مرکزی صدر نعیمین ایسوسی ایشن پیروفیسر علامہ لیاقت علی صدیقی،خطیب جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر حسب قادری،مفتی انتخاب ا حمد نوری،ناظم اعلی ٰ جامعہ ام اشرف جمال حاجی امداد اللہ نعیمی سمیت نامور دینی رہنما خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق جلو س کے شرکاء کے استقبال کے لئے گڑھی شاہو چوک،شملہ پہاڑی،پولیس لائن اورمحمدنگر ودیگر مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔جلوس میں علامہ قاسم علوی،پروفیسر وارث علی شاہین،پیر محمدارشد نعیمی،مفتی کریم خان،مولانا شفقت علی یوسفی،پیر سیدشہباز احمدسیفی،مفتی مسعود الرحما ن نعیمی،پروفیسر سفارش علی نعیمی،ڈاکٹر سلیمان قادری،مفتی عمران حنفی،مفتی محمد ہاشم رضوی،مولانامحبو ب احمد چشتی ،جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ ،طلباء اورنعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران ،کارکنان سمت عامة الناس کے کثیر تعداد شرکت کریں گی۔جلوس کے حوالے سے سکیورٹی سمیت تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :