لاہور میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ ، دیرینہ دشمنی پر 2خواتین سمیت 3افراد پر تیزاب پھینک دیا گیا

سالہ شمع زوجہ ، 40سالہ سرور بی بی کا پندرہ فیصد جسم جھلس گیا ، 45سالہ اقبال کا سر اور کان متاثر ہوئے ‘ ڈاکٹرز میو ہسپتال پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ، متاثرہ افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں‘ خلیل طاہر سندھو /وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

بدھ 7 دسمبر 2016 17:19

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) لاہور میں تیزاب گردی کا واقعہ ، دیرینہ دشمنی پر دو خواتین سمیت 3افراد پر گھر میں گھس کر تیزاب پھینک دیا گیا ، ریسکیو نے متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ، ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ خواتین کا جسم پندرہ فیصد جھلس گیا اور مرد کا سر اور کان متاثر ہوئے ہیں ، پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز گجر پو رہ کے علاقے نیو کرول سٹریٹ نمبر 28،نزد رنگ والا کارخانہ میں تین افراد پر تیزاب پھینک دیا گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے عملے نے تیزاب سے متاثرہ 27سالہ شمع زوجہ ، 40سالہ سرور بی بی زوجہ بوٹا اور 45سالہ اقبال ولد جان محمد کو میو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کو طبی امداد فراہ کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اطلا ع ملتے ہی پو لیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔

پو لیس کے مطابق تحقیقات شروع کی دی گئی ہیں کہ تیزاب کس نے اور کیوں پھینکا اور تیزاب پھینکنے والے ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے ۔متاثرہ شخص نے بتایاکہ ایک عورت اور دو نامعلوم مرد گھر میں داخل ہوئے۔ ان افراد سے چھ سال سے دشمنی چل رہی ہے۔ اس دوران مخالفین دھمکیاں دیتے رہے۔ ڈاکٹرزکے مطابق دونوں خواتین کا جسم پندرہ فیصد جھلس چکا ہے۔

ڈاکٹرز نے بتایاکہ تیزاب سے متاثرہ شخص محمد بوٹا کا سر اور کان متاثر ہوئے ہیں۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ وزیرانسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے کہاکہ متاثرہ افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیرانسانی حقوق نے ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :