وفاقی دارالحکومت میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں مستحکم رہیں

بدھ 7 دسمبر 2016 17:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) وفاقی دارالحکومت میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا تاہم کچھ اشیاء کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل سامنے آیا۔ اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے منگل کو جاری پرائس لسٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ جاری کی گئی پرائس لسٹ کے مقابلے میں مختلف پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں زیادہ فرق رہا۔

پرائس لسٹ کے مطابق آلو فی کلو 36 روپے، پیاز 29 روپے کلو، ٹماٹر 66 روپے کلو، ادرک 128 روپے کلو، لہسن (چائنہ) 292 روپے کلو، لہسن (مقامی) 300 روپے کلو، لیموں 62 روپے کلو، بھنڈی 85 روپے، ماڑدو کدو 84 روپے، کدو 33 روپے، بینگن 35 روپے، مٹر 75 روپے، فراش بین 56 روپے، ٹینڈا ولائتی 40 روپے فی کلو، کھیرا 35 روپے، شملہ مرچ 60 روپے سے 88 روپے، سبز مرچ 57 روپے، پھول گوبھی 14 روپے سے 20 روپے، بند گوبھی 45 روپے، کریلا 60 روپے سے 88 روپے، پالک 14 سے 18 روپے، لال مولی 14 روپے کلو، شلجم 24 روپے کلو، شکر قندی 66 روپے، ماڑو 30 روپے، گاجر 41 روپے، مرغی 115 روپے فی کلو اور انڈے 130 روپے فی درجن دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں اعلیٰ اور درمیانے درجے کے پھلوں کی قیمتیں فی کلو گرام اس طرح رہیں۔ سیب (کالا کالو) 90 روپے سے 122 روپے، سیب (گولڈن) 60 روپے سے 88 روپے، سیب (وائٹ) 60 روپے سے 78 روپے، سیب (چائنہ) 125 روپے سے 155 روپے، کیلا 46 روپے سے 78 روپے، انگور 130 روپے سے 152 روپے، امرود 35 روپے سے 60 روپے، انار 110 روپے سے 150 روپے، مسمی شکری 70 روپے سے 98 روپے، کینو 45 روپے سے 75 روپے، فروٹر 40 روپے سے 74 روپے، ناشپاتی (چائنہ) 120 روپے سے 140 روپے رہی۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ قیمتوں سے زائد ادا نہ کریں اور کسی قسم کی شکایت کی صورت میں 051-4867762 پر رابطہ کریں۔