گریمی ایوارڈز: گلوکارہ بیونسے نے ریکارڈ قائم کر دیا

سب سے زیادہ نو نامزدگیاں حاصل کرنے والی پہلی گلوکارہ بن گئیں

بدھ 7 دسمبر 2016 16:18

گریمی ایوارڈز: گلوکارہ بیونسے نے ریکارڈ قائم کر دیا
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) گریمی ایوارڈز کی تاریخ میں گلوکارہ بیونسے نے ریکارڈ قائم کر دیا، سب سے زیادہ نو نامزدگیاں حاصل کرنے والی پہلی گلوکارہ بن گئیں۔

(جاری ہے)

امریکی میوزک انڈسٹری کے سب سے بڑے گریمی ایوارڈزدوہزار سترہ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا،گلوکارہ بیونسے کے البم’لیمن ایڈ‘نے البم آف دی ائیراور’فارمیشن‘ نے رکارڈ آف دی ائر سمیت نو نامزدگیاں حاصل کیں۔برطانوی گلوکارہ آڈیل کو پانچ نامزدگیاں ملیں،ایوراڈز کی دوڑ میں گلوکارہ ریانا ،جسٹن بیبر، ڈریک سمیت کئی راک اسٹارزشامل ہیں،تقریب لاس اینجلس میں بارہ فروری کو ہو گی۔۔

متعلقہ عنوان :