نمونیہ سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیںگے‘ای ڈی او ہیلتھ اٹک

بدھ 7 دسمبر 2016 15:43

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان بھر میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ای ڈی او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ نمونیہ سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیںگے۔ بچوں کو محکمہ ہیلتھ کے تمام سینٹروں سے نمونیہ سے بچاؤ کی ویکسین مفت لگوائیں تا کہ آپ کے بچے نمونیہ کی بیماری سے محفوظ رہ سکیں اس دن کے حوالے سے ای ڈی او ہیلتھ اٹک نے میڈیا سے بات چیت کی۔

اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمد ،نیشنل پروگرام انچارج ڈاکٹر نورین سجاد اور محمد الطاف بھاکری بھی موجود تھے ای ڈی او ہیلتھ نے کہا کہ ویکسی نیشن بچوں کے لیے بہت ضروری ہے ویکسین ہمارے فکس سینٹر اور ویکسینیٹر ایل ایچ ڈبیلیو گھر گھر جا کرکورس کراتی ہیں یہ ویکسین نمونیہ اور دوسرے تمام حفاظتی ٹیکہ جات حکومت پنجاب کی طرف سے مفت مہیا کی جاتی ہیں علاوہ وہ ماں بچے کی صحت کے حوالے سے ایک پروگرام جس میں حاملہ ماؤں کو تشنج کی بیماری کی ویکسین لگائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی نگرانی ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات خود کر رہے ہیں جبکہ ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ تمام سرکاری محکمہ ہیلتھ ٹیموں کے ساتھ سیکیورٹی کو یقینی بنائیں ۔