پولیس اور عوام کے باہمی اعتماد کو مزید مظبوط بنانے کے لیے پولیس افسران عوامی شکایات پر توجہ دیں‘آر پی او راولپنڈی

بدھ 7 دسمبر 2016 15:44

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی رینج(آر پی او)محمد وصال فخر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ پولیس اور عوام کا باہمی اعتماد کو مزید مظبوط بنانے کے لیے ضروری ہے کہ پولیس افسران عوامی شکایات پر فوری توجہ دیں اور اپنے قوم و فعل سے عوام کا اعتماد حاصل کریںعوامی کی حمایت کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں اور نہ ہی عام آدمی میں تحفظ کا احساس پیدا کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بات اپنے دورہ اٹک کے موقع پر ضلع کونسل ہال اٹک میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت،اے ایس پی حسن ابدال عمران سیٹھی ،ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق ،ڈی ایس پی آصف محمود ،ڈی ایس پی ملک انور،پی ایس او ڈی پی او اٹک محمد طاہر ،سی ایس او محمد نعیم کے علاوہ متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

منعقدہ کھلی کچہری میں سردار نذر حسین باہتر نے درج کی جانے والی ایف آئی آر پر تفتیشی افسر کی عدم دلچسپی کی شکایت کی ،غلام شبیر دومیل نے علاقہ شکایت کی کہ اثرو رسوخ استعمال کرنے والوں نے اس کے بیٹے پر 1650گرام پرچ ڈالی اور موٹر سائیکل چوری کا پرچہ بھی درج کر دیا، جبکہ سیشن عدالت اسے بے گناہ ثابت کر چکی ہے لیکن پولیس با اثرافراد کے دباؤ کی وجہ سے بار بار اس کے گھر چھاپے مارتی ہے ،محمد اقبال پنڈی گھیب شکایت کی کہ اس کے بیٹے کے ساتھ چند دوستوں نے بد فعلی کا عمل کیا جس میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار کیا تاہم دیگر ملزمان گرفتار نہیں ہوئے،عبد العزیز ساکن انجراء نے شکایت کی کہ اس کے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد پولیس نے کوئی تعاون نہ کیا جبکہ ایک خاتون نے شکایت کی کہ میرے خاوند پر تھانہ سٹی نے چھوٹا مقدمہ درج کیا ،جس پر عدالت نے اسے بے گناہ قرار دیکر بری کر دیا اور اب پولیس مسلسل تنگ کر رہی ہے تمام شکایات سننے کے بعد آر پی او راولپنڈی نے تفتیشی افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ شکایت کندگان کی جائز شکایات کا فوری طور پر ازالہ کریں ۔

اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا بعد ازاں آر پی او ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی آر پی او پولیس اسٹیشن میں قائم نئے فرنٹ ڈیسک کی عمارت کا معائنہ بھی کیا جبکہ انہوں نے تھانہ کے اندورنی حصوں کا جائزہ بھی لیا ۔

متعلقہ عنوان :