فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’’گرل ان دا ریور ‘‘(Girl in the river) کی نمائش

بدھ 7 دسمبر 2016 14:58

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’’گرل ان دا ریور ‘‘(Girl in the river) کی نمائش کروائی گئی ۔فلم کی نمائش کا انعقاد فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے کمونیکیشن اینڈ میڈیا سٹذیزڈپارٹمنٹ نے پوٹھوہار آرگنا زیشن فار ڈیولپمنٹ ایڈوو کیسی(PODA)، پاکستانی یورپی یونین وفد (EU) کے تعاون سے کیا تھا۔

یہ فلم عالمی شہرت یافتہ ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کی تیار کردہ ہے ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پوٹھوہار آرگنائزیشن فار ڈیولپمنٹ ایڈوو کیسیمس نبیلہ اسلم نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی ڈیکلریشنDeclaration)) کے مطابق ہر شخص کو مساوی حقوق حاصل ہیں ۔اینی مارشل((Anne Marchal(ڈپٹی ہیڈ آف یورپین یونین ڈیلیگیشن ٹو پاکستان) نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق پر عمل درآمد کے لئے یورپی یونین اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا ہے کہ جب کبھی بھی یورپ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی تو قانون کے مطابق ہی فیصلہ کیا گیا اور یہی یورپین یونین ڈیلیگیشن کا مقصد ہے کہ باقی ممالک کو بھی اس پر عمل درآمدکے حوالے سے آگاہی و شعور حاصل کریں ۔فاطمہ جناح یونیورسٹی کی ہیڈآف کمونیکیشن اینڈ میڈیا سٹذیزڈپارٹمنٹ ڈاکٹر احلام طارق ،خواجہ زاہد نسیم ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔