پی کی50- کی تمام یونین کونسلوں میں ترقی کا پہیہ گھوم رہا ہے، اکبر ایوب خان

بدھ 7 دسمبر 2016 14:56

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) صوبائی مشیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد اول تمام یونین کونسلوں کو درپیش مسائل و مشکلات کا خاتمہ ممکن بنانا ہے، پی کی50- کی تمام یونین کونسلوں میں ترقی کا پہیہ گھوم رہا ہے، فنڈز کی برسات کا سلسلہ جاری رہے گا، پی کے 50- کی محرومیوں کا ازالہ کر کے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو ابرار کالونی کی یونین کونسل وسطی میں جاری گلیوں کی پختگی کے معائنہ کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کوالٹی مٹیریل پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ کمیونٹی کے افراد نے صوبائی وزیر کی آمد اور ترقیاتی کاموں میں گہری دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔ اکبر ایوب خان نے کہا کہ کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تحریک انصاف کی حکومت نے کمیشن اور کرپشن کو سرے سے ختم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کمیونٹی افراد کو ہدایت کی کہ وہ اپنے کاموں کی خود نگرانی کریں۔