مانسہرہ،بلاول بھٹو کی آواز پر پنجاب میں پیپلزپارٹی کے ناراض کارکنان نے لبیک کہتے ہوئے بڑی تبدیلی کا عندیہ دیا ہے، شجاع سالم خان

بدھ 7 دسمبر 2016 14:55

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی ہزارہ ڈویژن کے صدر شجاع سالم خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو کی قیادت میں پارٹی متحد ہے، بلاول بھٹو کی نوجوان قیادت نے پارٹی کے ورکروں میں ایک نیا جوش و ولولہ پیدا کیا ہے، پنجاب میں پیپلزپارٹی کے ناراض کارکنان نے بلاول بھٹو کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے بڑی تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کی تکمیل کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے اکٹھا ہونا شروع کر دیا ہے، 2018ء کے انتخابات میں پیپلزپارٹی اہم کردار ادا کرے گی اور وفاق اور صوبہ میں پیپلزپارٹی اپنی حکومت بنائے گی، یہ عوام کی پارٹی ہے اور اس جماعت نے ہمیشہ غریب عوام کی بہتری کیلئے کام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :