’’کریڈٹ سوئس‘‘ کااخراجات میں مزید کمی کے منصوبے کا اعلان

بدھ 7 دسمبر 2016 14:34

زیورخ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) سوئیٹزرلینڈ کے دوسرے بڑے بینک ’’کریڈٹ سوئس‘‘ نے اخراجات میں مزید کمی کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

کریڈٹ سوئس کے حکام کے جاری ایک بیان کے مطابق اخراجات میں کمی کے اقدامات میں تیزی لائی جائے گی اور 2018ء کے اختتام تک 4.2 ارب فرانک (3.8 ارب یورو) کی بچت کی جائے گی جبکہ اس سے پہلے اس عرصہ کے دوران 3.8 ارب فرانک کی بچت کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ بیان کے مطابق 2018ء تک آپریشنل لاگت میں 18 ارب فرانک کمی کی جائے گی، بینک نے ہیلتھ منیجمنٹ یونٹ کی آمدنی کے اہداف میں بھی کمی کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کی صورتحال اور سیاسی منظر نامے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آئی ہے جس کے ہمارے اہداف پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔