کمشنر سرگودھاکاگورنمنٹ ٹی بی ہسپتال کا دورہ

بدھ 7 دسمبر 2016 14:12

سرگودھا۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)ڈویژنل کمشنر ندیم محبوب نے گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال کا دورہ کیا،انہوں نے اس موقع پر ہسپتال میں صفائی ستھرائی کاجائزہ لیا، کمشنر کے استفسار پر مریضوں نے ادویات او رخوراک کی فراہمی کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا ،کمشنر نے محدود وسائل میں ہسپتال میں ادویات اور خوراک کی فراہمی کو تسلی بخش قرار دیا، اس موقع پر ایم ایس ٹی بی ہسپتال ڈاکٹر حسین ا حمد مدنی نے ہسپتال کے واش رومز کی مرمت اور کچن کی بہتری کیلئے فنڈز کے مسائل کے بارے میں بتایا ، دورہ کے موقع پر ای ڈ ی او ہیلتھ ڈاکٹر نصرت ریاض ‘ ایم ایس ڈاکٹر حسین احمد مدنی او رڈاکٹر رجب ریاض کے علاوہ دیگر بھی کمشنر اور ڈی سی او کے ہمراہ تھے۔