لاہور ہائیکورٹ ، ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی میرٹ کے بر عکس بھرتیوں کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلا ء طلب

بدھ 7 دسمبر 2016 14:06

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پرائمری ا ینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب میںہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی میرٹ کے بر عکس بھرتیوں کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلا ء کو15دسمبر کو طلب کرلیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان نے صائمہ شیخ کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی سماعت کے موقع پر سیکرٹری پرائمری ا ینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان اور ڈاکٹر ذوالفقار عدالت میں پیش ہوئے اور وہ عدالت کو مطمئن نہ کر سکے، عدالت نے امیدواروں کو نمبر دینے کا ریکارڈ نہ رکھنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کرائینگے، عدالت نے سیکرٹری پرائمری ا ینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان سے استفسار کیا کہ امیدواروں کوانٹرویوزمیں نمبردینے کی کوئی واضح پالیسی ہی تاہم وہ عدالت کو مطمئن نہ کر سکے، درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر ہونے کے باوجود انٹرویو ز کمیٹی نے اسے فیل کردیا ہے۔