بھارت کے سابق آرمی چیفس نے مودی سرکار کو پاکستان پر حملے کا مشورہ دیدیا

بھارت کو بلوچستان اور آزادکشمیر میں فالٹ لائنز کو توڑ دینا چاہئے تاکہ پاکستانی فوج کو اندرونی معاملات پر توجہ دینے پر مجبور کیا جائے اور وہ بیرونی خطرات کو بھول جائے،اب تک ہم نے دفاعی آپریشنز کئے ہیں اور ہمیں جارحانہ کارروائیاں کرنی چاہئے سابق بھارتی آرمی چیف جنرل (ر) بکرم سنگھ اور جنرل (ر) وی پی کی ٹی وی پروگرام میںہرزہ سرائی

بدھ 7 دسمبر 2016 14:02

بھارت کے سابق آرمی چیفس نے مودی سرکار کو پاکستان پر حملے کا مشورہ دیدیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) بھارت کے سابق آرمی چیفس نے مودی سرکار کو پاکستان پر حملے کا مشورہ دیدیا ۔بھارتی میڈیاکے مطابق دوسابق آرمی چیفس جنرل (ر) بکرم سنگھ اور جنرل (ر) وی پی ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان میں شدت پسندوں کو ٹارگٹ کرنے اور پاکستانی فوج پر سخت حملے کرنے کیلئے خفیہ آپریشن کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

ایک ٹی وی پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل بکرم سنگھ نے کہا کہ بھارت کو بلوچستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں فالٹ لائنز کو توڑ دینا چاہئے تاکہ پاکستانی فوج کو اندرونی معاملات پر توجہ دینے پر مجبور کیا جائے اور وہ بیرونی خطرات کو بھول جائے جبکہ جنرل وی پی ملک کا کہنا تھا کہ اب تک ہم نے دفاعی آپریشنز کئے ہیں اور ہمیں جارحانہ کارروائیاں کرنی چاہئے۔