انڈین فوج پاکستان میں شدت پسندوں کو ٹارگٹ کرے،سابق بھارتی آرمی چیفس

بدھ 7 دسمبر 2016 14:02

انڈین فوج پاکستان میں شدت پسندوں کو ٹارگٹ کرے،سابق بھارتی آرمی چیفس
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) بھارت کے دو سابق آرمی چیفس جنرل (ر) بکرم سنگھ اور جنرل (ر) وی پی ملک نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان میں شدت پسندوں کو ٹارگٹ کرنے اور پاکستانی فوج پر سخت حملے کرنے کیلئے خفیہ آپریشن کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے ایک پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل بکرم سنگھ نے کہا کہ بھارت کو بلوچستان اور آزادکشمیر میں فالٹ لائنز کو توڑ دینا چاہئے تاکہ پاکستانی فوج کو اندرونی معاملات پر توجہ دینے پر مجبور کیا جائے اور وہ بیرونی خطرات کو بھول جائے جبکہ جنرل وی پی ملک کا کہنا تھا کہ اب تک ہم نے دفاعی آپریشنز کئے ہیں اور ہمیں جارحانہ کارروائیاں کرنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :