عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ کی حالت بدستور تشویش ناک، ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل

بدھ 7 دسمبر 2016 13:58

عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ کی حالت بدستور تشویش ناک، ہسپتال کے انتہائی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ کی حالت بدستور تشویشناک ڈاکٹرز نے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطاق ایم کیو ایم کے رہنما مرحوم عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروقی کی حالت اچانک بگڑ گئی جنہیں ڈاکٹرز نے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر تے ہوئے کسی کو بھی ان سے ملاقات کرنے سے روک دیا ،ْشمائلہ فاروقی لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں،شمائلہ فاروقی کی بگڑتی حالت کی اطلاع موصول ہوتے ہی ان کی بہن شمائلہ کی تیمارداری اوران کے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے فوراًً کراچی سے لندن پہنچ گئیں۔

متعلقہ عنوان :