سوالوں نے قلعی کھول دی، بہت جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے والا ہے، شاہ محمود قریشی

بدھ 7 دسمبر 2016 13:58

سوالوں نے قلعی کھول دی، بہت جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے والا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بہت جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت کیلئے آتے ہوئے صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پوچھے جانے والے 3 سوالات کی کیا اہمیت ہے جس پر عمران خان نے صرف اتنا ہی کہا کہ 3 سوالات کے علاوہ اور بھی سوالات ہیںاس موقع پر صحافی نے عمران خان کے ہمراہ موجود شاہ محمود قریشی سے وہی سوال دہرایا تو انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 3 سوالوں نے قلعی کھول دی ہے اور بہت جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے والا ہے ۔

متعلقہ عنوان :