لندن میں کرسمس پر ریسٹورنٹ کے مسلمان مالک نے بے گھر افراد کے لیے مفت کھانے دینے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 دسمبر 2016 13:47

لندن میں کرسمس پر ریسٹورنٹ کے مسلمان مالک نے بے گھر افراد کے لیے مفت ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 دسمبر 2016ء) : لندن میں کرسمس کے موقع پر ایک ریسٹورنٹ کے مسلمان مالک نے بے گھر افراد اور ضعیف العمر افراد کے لیے مفت کھانا دینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیش نامی ایک ریسٹورنٹ نے ایک اعلان کے ذریعے مقامی آبادی کو متوجہ دیا۔ اعلان کے مطابق اس کرسمس پر کوئی شخص ”اکیلے کھانا نہ کھائے“ اس کے لیے ریسٹورنٹ نے بے گھر افراد اور بزرگوں کے لیے تین ڈشز پر مشتمل کھانا مفت فراہم کرنےکا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسٹورنٹ نے اپنے اعلان میں کہا کہ ایسے افراد کے ساتھ بیٹھنے کے لیے ہم خود حاضر ہیں۔ ریسٹورنٹ کے اس اعلان کو مقامی آبادی اور کسچن کمیونٹی میں بھی سراہا جا رہا ہے۔ ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے درخواست کی ہے کہ اس پیغام اور اعلان کو آگے بھی لوگوں تک پہنچایا جائے تاکہ کرسمس کے پُر مسرت موقع پر کوئی بھی شخص اکیلا اور بھوکا نہ رہے۔ شیش ریسٹورنٹ کی جانب سے کیے گئے اعلان میں بتایا گیا کہ رواں ماہ کی 25 تاریخ کو کرسمس کے موقع پر بے گھر اور ضعیف افراد صبح 12 بجے سے لیکر شام 6 بجے تک مفت کھانا کھا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :