کورے کی راتوں میں باغات کو پانی لگانے اور دھونی دینے کی ہدایت

بدھ 7 دسمبر 2016 13:48

فیصل آباد۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) کورے کی راتوں میں باغبانوں کو باغات کو پانی لگانے اور دھونی دینے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ باغبان اپنے باغات اور نرسریوں کو کورے و سردی سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں اور چھوٹے پودوں پر مناسب سائے سمیت نہ صرف رات کے وقت باغات اور نرسریوںکو دھونی دیتے رہیں بلکہ کورے والی راتوں میں باغات کو پانی بھی دیں تاکہ پودوں اور پھلوں کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہاکہ باغبان ترشاوہ باغات سے پکنے والے پھلوں کی برداشت جاری رکھیں اور باقی باغات میں گوبر کی گلی سڑی 40 سے 50کلوگرام کھاد ہمراہ سنگل سپر فاسفیٹ 25کلوگرام ، پوٹاشیم سلفیٹ ایک کلو گرام ،زنک سلفیٹ 200گرام فی پودا بھی ڈالیں۔ انہوں نے کہاکہ آم کے درختوں پر حفاظتی بند لگا کر گدھیڑی کے خلاف اقدامات بھی جاری رکھے جائیں تاکہ اس کو زمینی طور پر کنٹرول کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :