وزیر اعظم کو اصولا استعفی دے دینا چاہئیے ۔ پی ٹیآئی چئیر مین عمران خان
سمیرا فقیرحسین بدھ 7 دسمبر 2016 13:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 دسمبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے وکیل نے کہا پارلیمنٹ سے وزیراعظم کا خطاب سیاسی تھا ، پارلیمنٹ میں نواز شریف نے کہا کہ ان کے پاس منی ٹریل کے تمام کاغذات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی رکارڈنگ موجود ہے کہ کوئی پراپرٹی ملک سے باہر نہیں ، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نواز شریف نے کہا منی ٹریل کے سارے کاغذات ہیں۔
عدالت میں پتا چلا نواز شریف کے پاس منی ٹریل کے کوئی کاغذات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج ایک نئی چیز سنی ان کا سارامعاملہ پرچیوں پر چل رہا تھا۔ کیا 1980میں لوگ اونٹوں پر پھرتے تھے ، فیکس نہیں ہوتا تھا ؟ عمران خان نے کہا کہ اصولا وزیر اعظم نواز شریف کو استعفیٰ دے دینا چاہئیے ۔(جاری ہے)
کمیشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ عدالت بتائے گی کہ کمیشن کے ٹی او آرز کیا ہوں گے ۔
تحقیقات والے تمام ادارے وزیر اعظم کے ماتحت ہیں۔ کمیشن پر جمعے کو سپریم کورٹ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے ۔قوم چاہتی ہے کہ سپریم کورٹ فیصلہ کرے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے وکیل تینوں سوالات کے جوابات دینے اور قائل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیشن سپریم کورٹ کے پانچوں ججز کے سامنے تحقیقات رکھے ۔ چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے موجودہ جج پر کمیشن قائم کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.