امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں ’’بے نظیر بھٹو لیڈر شپ ‘‘پروگرام کا آغاز

پروگرام کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے،مسلمان ممالک سے خواتین کو ترجیحی دی جائیگی

بدھ 7 دسمبر 2016 13:26

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں بے نظیر بھٹو لیڈر شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ۔ پروگرام مسلمان ممالک میں اعلی عہدوں پر فائز ہونے والے افراد کے لئے شروع کیا گیا ہے ۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں مسلمان ممالک میں اعلی عہدوں پر فائز افراد کے لئے بے نظیر بھٹو لیڈر شپ پروگرام کا آغاز کیا گیا ۔

بے نظیر بھٹو لیڈر شپ پروگرام کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے ۔ یہ پروگرام امریکی یونیورسٹی میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی کلاس فیلو نے آغاز کیا ہے ،پروگرام کے تحت مسلمان ممالک سے خواتین کو ترجیح دی جائے گی برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو لیڈر شپ پروگرام میں 2018 سے لوگ آنا شروع ہوں گے ابھی بے نظیر بھٹو لیڈر شپ پروگرام کا مشاورتی بورڈ تیار کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

صنم بھٹو ، کمل چیں اور سینٹر ایل فرینکن مشاوراتی بورڈ میں شامل ہیں سابق سفیر پیٹر گیلبرتھ کروشیا کی صدر کو لنڈا گریبر اور سابق نائب گورنر کیتھلین کینیڈی بھی مشاوراتی بورڈ میں شامل ہیں واضح رہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کا سب سے پرانا اعلی تعلیمی ادارہ ہے ۔ جو 1636 میں قائم کیا گیا ۔ امریکی صدر باراک حسین اوبامہ ، مشل اوبامہ فیس بک کے بانی مارک زربرگ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے علاوہ دنیا کی کئی نامور شخصیات ہارورڈ یونیورسٹی سے فارغ التعلیم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :