لوبیا کی کاشت معتدل آب و ہو ا میں کامیاب رہتی ہے،ماہرین

بدھ 7 دسمبر 2016 12:36

سلانوالی۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ لوبیا کی کا شت متعدل گرم آب و ہو ا میں کامیاب رہتی ہے ،پنجاب کے آبپاش علاقوں میں لوبیاکی نئی اقسام کو دوموسموںمیں کامیابی سے کاشت کیاجاسکتا ہے۔ موسم بہار میں اس کی کا شت کا بہترین وقت فرور ی کے آخرتک ہے۔

(جاری ہے)

لوبیا کی کاشت ہر طرح کی ز مین میں کی جاسکتی ہے لیکن ا چھی پیداوار کے حصول کیلئے زرخیز میرازمین موزوں رہتی ہے۔

زمین کو مناسب وتر میں 2 سے 3مرتبہ ہل چلا کر ہموارکر لیں اورآبپاشی کر یں۔ لوبیا کی موٹے بیج والی اقسام کا 14سے 15گرام بیج فی ایکڑ اورچھوٹے بیج والی اقسام کا 10سے 12کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں ۔لوبیا کی فصل چا ر ے کیلئے بذ ریعہ ڈر ل کا شت کریں ۔بیج کیلئے فصل کو ڈ ر ل کے ذ ریعے قطاروںمیں کا شت کریں ۔