کاشتکار د یمک سے بچائو کیلئے بر و قت حفاظتی تدا بیر اختیا ر کریں،زرعی ماہرین

بدھ 7 دسمبر 2016 12:36

سلانوالی۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)ز ر عی ما ہر ین نے کا شت کا روں کو سفارش کی ہے کہ و ہ د یمک کے حملہ کے پیش نظربر و قت حفاظتی تدا بیر اختیا ر کریں۔انہوں نے بتایا کہ دیمک زرعی فصلوں، پھلدار در ختوں، جنگلا ت اور گھر یلو با غیچوں کو بہت نقصان پہنچا تا ہے۔دیمک کے حملہ سے پو د ے اور د رخت مکمل طور پر سو کھ جا تے ہیں جس کی بد و لت ہر سا ل لا کھوں کا نقصا ن ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

خورا ک حاصل کر نے کیلئے دیمک اگتے ہو ئے پودوں سے لے کر جوا ن پو دوں مثلا گند م، کپا س، مکئی ،گنا ،دا لیں او رپھل دا رپودوں پر حملہ کر تا ہے۔ د یمک کے حملہ سے متاثر ہ پو دوں کو اوپرسے کھینچا جا ئے تو یہ آ سا نی سے جڑ کے ساتھ ہی ا و پر آ جاتا ہے۔ پودوں کی جڑوں پر چھوٹے چھوٹے سورا خ مو جو د ہوتے ہیں جن میں عا م طور پر سفید ر نگ کے چھوٹے چھوٹے کیڑ ے چلتے پھرتے نظر آتے ہیں ۔فصلوںپر دیمک کے حملہ کو رو کنے کیلئے گوڈی کریں۔ جہاں د یمک آباد ی سے زیادہ ہو ںو ہا ں ا نہیں تلاش کر کے ا ن کے گھروں کو ز مین سے نکا ل کر تبا ہ کرد یں ۔