شیل پٹرولیم وینزویلا کو خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے لئے 400 ملین ڈالر فراہم کرے گی

بدھ 7 دسمبر 2016 12:36

کراکس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) ہالینڈ کی پٹرولیم کمپنی شیل پٹرولیم وینزویلا کو خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے لئے 400ملین ڈالر فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکی ملک کی سرکاری آئل کمپنی پی ڈی وی ایس اے کے اشتراک سے پٹروریجنل ڈیل لاگوکی یوردانیتا آئل فیلڈ کی خام تیل کی پیداوار میں اضافے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

جس کے لئے شیل پٹرولیم نے 400ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آئل فیلڈ کی یومیہ پیداور 30ہزار بیرل سے 35 ہزار بیرل ہے۔جبکہ شیل پٹرولیم پٹروریجنل ڈیل لاگوکے 40 فیصد حصص کی مالک ہے۔رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت 2035ء تک آئل فیلڈ کی مجموعی پیداوار 344ملین بیرل جبکہ یومیہ پیداوار 52ہزار 400 بیرل تک بڑھائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :