مرکزی امام حسین کونسل کی سیرت کانفرنسوں کے اوقات میں تبدیلی کی اپیل

بدھ 7 دسمبر 2016 12:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) مرکزی امام حسین کونسل نے قومی سیرت کانفرنس کے علاوہ صوبائی ڈویژنل ، ضلعی اور تحصیل سطح پر منعقد ہونے والی کانفرنسوں کے اوقات میں تبدیلی کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ عاشقان رسولؐ کی اکثریت مساجد ، صوفیائے کرام کی درگاہوں اور امام بارگاہوں سے عید میلاد النبیؐ کے جلوس صبح 8 بجے نکالتی ہے جو نماز ظہر سے قبل ختم ہو جاتے ہیں ۔

الیکٹرانک میڈیا یہ تمام کانفرنسز براہ راست نشر کرتاہے جس سے عوام کی اکثریت محروم رہتی ہے اس لئے مناسب یہی ہے کہ سرکاری اور عوامی سطح پر یہ کانفرنسیں بعد نماز ظہر شروع ہو ںجو بعد نماز عشاء تک جاری رہیں ۔ ان کانفرنسوں میں کتب کے انعام یافتہ سکالرز تمام مکاتب فکر کے جید علماء ومشائخ کو خطاب کا موقع دیاجائے تاکہ نوجوان نسل ان کے افکار سے مستفید ہو سکے۔