جامعہ پشاور کے 4 پروفیسرز کی گریڈ 21میں ترقی

بدھ 7 دسمبر 2016 12:16

پشاور۔07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پشاور یونیورسٹی نے چار ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو گریڈ 21میں ترقی دے کر فل پروفیسر بنادیا جبکہ ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ایک اسسٹنٹ پروفیسر اور گریڈ 18کے 27لیکچررز کی تقرری عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

فل پروفیسرز میں پروفسیر ڈاکٹر قاضی فضل ناصر ‘پروفیسر ڈاکٹر انیسہ قمر‘ پروفیسر ڈاکٹر عفت تبسم اور پروفیسر ڈاکٹر سردار خان شامل ہیں اس طرح ڈائریکٹر ورکس انجینئر محمدسجاد کو پرنسپل گریڈ 19دیاگیا۔ یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے ان ترقیوں اور تقرریوں کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :