ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں تیزی

بدھ 7 دسمبر 2016 11:53

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کا رحجان رہا‘ جس کی وجہ وال سٹریٹ اور پیرس سٹاک ایکسچینجز میں تیزی کے اثرات ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ملک کے اہم ترین نکی 225- انڈیکس 73.45 پوائنٹ کے اضافے سے 18433.99پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.45 فیصد یا 6.63 پوائنٹس کی بہتری سے 1483.83 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔