چینی کمپنی زمبابوے کی کان کنی میں سرمایہ کاری کریگی

جائنٹ وینچر کے ذریعے 100ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی جائے گی

بدھ 7 دسمبر 2016 11:51

ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) چینی سرمایہ کار کمپنی زمبابوے کان کنی کی صنعت میں 100ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی،چین کی بیجنگ پن چینگ کمپنی میں زمبابوے کے کان کنی کے محکمہ کے ساتھ ایک جائنٹ وینچر پر دستخط کیے ہیں ،جس کے تحت چینی کمپنی زمبابوے کی کان کنی کی صنعت میں 100ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

(جاری ہے)

یہ کان 21سال قبل بندہوگئی تھی،جس میں 40ملین ٹن کے ذخائر موجود ہیں اور دنیا بھر میں یہ سب سے بڑی کان تصور کی جاتی ہے،زمبابوے کے کابینہ کے وزیر والٹر چیداہ کوا ہ کا کہنا ہے کہ6ماہرین ارضیات کی ایک ٹیم مختلف کانوں کا جائزہ لینے اور ان میں موجود معدنیات کی قیمت کا تعین کررہی ہے،چینی کمپنی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے مطابق کان کنی کا انتظام مشترکہ طور پر حصص کی بنیاد پر کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :