سکھر،ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

منگل 6 دسمبر 2016 23:24

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کے سینئر نائب صدر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اسمال ٹریڈرز محمد رضوان الحق ملک کی زیرِ صدارت کمیٹی کاایک اجلاس ایوان کے الحاج خان منور خان کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق رضوان الحق ملک نے کمیٹی کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کا پلیٹ فارم تمام چھوٹے بڑے تاجران و صنعتکاروں کیلئے یکساں طور پر اجتماعی مسائل حل کرنے میں مئوثر رابطہ ئِ کار کا کردار ادا کررہا ہے۔

اُنہوں نے سکھر کے تمام تاجروں کو ایوان کی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتفاقِ باہمی سے تاجر برادری کے تمام مسائل ایوان کے ذریعے مئوثر طور پر حل کئے جا سکتے ہیں ۔ اُنہوں نے تاجر برادری کو اپنے نمائندوں کے ذریعے اپنے مسائل ایوان میں پیش کرنے اور ضلعی ، صوبائی و وفاقی محکموں سے انہیں حل کروانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت قائم ایوانِ صنعت و تجارت ہر سطح پر اپنا کردار ادا کر سکتا ہے ہمیں چاہیے کہ مسائل کے دیرپا حل کیلئے ایوان سے رابطے میں رہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اراکینِ کمیٹی محمد زاہد جاوید خان، محمد اسلام مغل، خواجہ جلیل احمد، محمد عامر فاروقی، محمد شاہد بندھانی، ابو بکر راجپوت، گرداس وادھوانی اور فرحت اللہ آخوند نے تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے متعدد تجاویز پیش کیں ۔