عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سکھر میں 1600پولیس اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے

منگل 6 دسمبر 2016 23:24

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سکھر میں 1600پولیس اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ یہ بات ایس ایس پی سکھر امجد حسین شیخ نے عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں بتائی۔

(جاری ہے)

انہو ںنے مذید کہا کہ اس موقع پر 60ٹریفک اہلکار بھی مقرر کئے جائیں گے، جبکہ پرمٹ والے جلوسوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ، کسی بھی جلوس یا ریلی نکالنے سے قبل پولیس کو اطلاع دی جائے تا کہ شر پسندوں کو کوئی موقع نہ مل سکے ، انہوں نے علماء کرام کو جلوسوں کے پرمٹ کے حوالے سے مسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :