سیکرٹری بلوچستان میڈیکل فیکلٹی کوئٹہ نے سیشن اپریل2016 کے سالانہ/سپلیمنٹری امتحان کے شیڈول کا اعلان کردیا

منگل 6 دسمبر 2016 23:22

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) سیکرٹری بلوچستان میڈیکل فیکلٹی کوئٹہ نے سیشن اپریل2016 کے سالانہ/سپلیمنٹری امتحان کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق میڈیکل ٹیکنیشن کے پیپر 13دسمبر تا23دسمبر2016 تک ہوں گے جبکہ ڈسپنسر کے پیپر23تا26دسمبر ہوں گے اسی طرح لیبارٹری اسسٹنٹ کے ساتھ ساتھ ایکسرے اسسٹنٹ کا پیپر27دسمبر کو ہوگا۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈینٹل اسسٹنٹ ، آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ ، فارمیسی اسسٹنٹ اور آئی اسسٹنٹ کے پیپر29دسمبر کو بمقام آڈیٹوریم سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں دو شفٹوں( صبح/ شام) منعقد ہوں گے تمام طلباء و طالبات کو مطلع کیا گیاہے کہ وہ اپنی رول نمبر سلپ اپنے اپنے انسٹیٹیوٹ سے حاصل کرلیں۔

متعلقہ عنوان :