کالج و یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو جدید اور بین الاقوامی معیار کے مطابق فوڈز اور ریسٹورنٹ میں روزگار مہیا کریں گے،جنرل منیجر ہنگر پیک فرید جمیل

منگل 6 دسمبر 2016 23:22

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ہنگر پیک کے جنرل منیجر آپریشن فرید جمیل نے کہا کہ کالج و یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو جدید اور بین الاقوامی معیار کے مطابق فوڈز اور ریسٹورنٹ کی دنیا میں ملازمت کے لیے مفت ٹرینگ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار بھی مہیا کریں گے۔ وہ گلشن ِ اقبال ، بلاک 4، مسکن چورنگی کے قریب واقع ہنگر پیک کی دوسری شاخ میں میڈیا بریفنگ میں تفصیلات بتا رہے تھے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ منیجنگ پارٹنر سید عامر علی اور معروف ٹی وی فوڈ ٹیکنا لوجسٹ طاہر چوہدی بھی موجود تھے۔ جنرل منیجر آپریشن (ہنگر پیک) فرید جمیل نے کہا کہ کراچی میں انٹرنیشنل معیار کے مطابق ریسٹورنٹ اور فوڈ کوالٹی کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرنے اور ریسٹورنٹ کی دنیا میں نمایاں حیثیت رکھنے والے ہنگر پیک (HUNGER PACK)کلفٹن اور گلشن ِ اقبال کے بعد نارتھ ناظم آباد اور گلستانِ جوہر میں بھی اپنی شاخیں قائم کرئے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فرید جمیل ، سید عامر علی اور طاہر چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فوڈز اور ریسٹورنٹ کی دنیا میں کراچی کے ماحول کو خوبصورت بنانے ، کم قیمتوں پر اعلیٰ معیار کے مطابق فوڈز ، پاکستانی اور غیر ملکی فوڈز برانڈ کو متعارف کرانے میں ہنگر پیک اپنا مثالی کردار ادا کرتا رہے گا۔ جہاں ہر فیملی پُر سکون اور عالمی معیار و ماحول کو محسوس کریں گے ۔ جو ہر قسم کی آلودگی ، اسموک اور ناپسندیدہ مہک سے خود کو آزاد پائیں گے۔بعد آزاں فرید جمیل نے میڈیا کو ہنگر پیک کا دورہ کرایا اور بتایا کہ ہنگر پیک میں ایسے طلباء و طالبات کو جو اپنے گھروں کی کفالت کرنا چاہتے ہیں ویٹرز ، کوکنگ اور دیگر امور کی مفت تربیت دی جائے گی ، جس سے انہیں بآسانی روزگار فراہم ہو سکتا ہے۔