پاکستان پوسٹ آفس نئی ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے اپنے مد مقابل ملکی اور غیر ملکی کوریئر کمپنیوں سے بہترخدمات پیش کر سکتی ہیں،مسعود نقی

منگل 6 دسمبر 2016 23:22

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان پوسٹ آفس جدید تقاضوں اور نئی ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے اپنے مد مقابل ملکی اور غیر ملکی کوریئر کمپنیوں سے بہترخدمات پیش کر سکتی ہیں۔ یہ بات کورنگی ایسوسی ایشن کے صدر مسعود نقی نے کاٹی میںپاکستان پوسٹ آفس کی نئی برانچ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع پر زبیر چھایا، احتشام الدین، ایس ایم الیاس،ڈاکٹر سمیع الزماں،سید واجد حسین، جنید نقی، سلمان اسلم، ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل کراچی مصطفیٰ کمال، اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر جنرل طاہر ایوب خان، ڈویثرنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروس کراچی ایسٹ شعیب احمد صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ کاٹی میں ڈاکخانے کا قیام ایک خوش آئند عمل ہے کیونکہ کورنگی صنعتی علاقے کی صنعتوں اور عوام کو ڈاک کی تمام سہولیات میسر آئیں گی۔اس موقع پرڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل کراچی مصطفٰی کمال نے کہا کہ کاٹی کے ممبران کو ہم اس برانچ میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کے ساتھ ساتھ ارزاں نرخوں پر ڈاک کی ترسیلی سہولیات مہیا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :