وزیر اعلیٰ سندھ کا شہر کے ترقیاتی پیکج کیلئے جائزہ اجلاس

منگل 6 دسمبر 2016 23:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کو نیو سندھ سیکریٹریٹ میں شہر کے ترقیاتی پیکیج کا دوبارہ جائزہ لیا اور ائیر پورٹ تا گھگھر پھاٹک سڑک کی تعمیرکے منصوبے پر خصوصی طور پر توجہ مرکوز کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کراچی۔ٹھٹھہ دو رویہ سڑک تعمیر کر رہا ہے مگر ائیر پورٹ تا قائد آباد کے ایم سی کے، قائد آباد تا اسٹیل مل اور اسٹیل مل تا گھگھر پھاٹک سڑک کو دوبارہ تعمیر کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ کو بتایا گیا کہ مجوزہ اسکیم کے دونوں اطراف میں یوٹیلیٹی لائنز ہیں لہذا روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی اور گٹرلائنز بھی تبدیل ہونگی ۔ وزیراعلی سندھ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات محمد وسیم کو ہدایت کی کہ وہ اس اسکیم کی 3 حصوں میں منظوری دیں تاکہ ان کے ٹینڈرز کا اجرا ہوسکے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ سڑک کا ابتدائی حصہ ائیر پورٹ تا قائد آباد پی ڈی کراچی پیکیج کے تحت تعمیر ہونا چاہیے جبکہ بقایا دیگر 2 پورشن کسی اچھی ساکھ کی حامل فرم کو دئیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :