اقتصادی راہداری منصوبہ کا کامیاب آغاز خطے کی ترقی کا پیش خیمہ ہو گا،ناصر سلیم مرزا

منگل 6 دسمبر 2016 23:19

سیالکوٹ ۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) معروف صنعتکار و ایگزیکٹو ممبر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ناصر سلیم مرزا نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ کا کامیاب آغاز خطے کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ۔متحدہ عرب امارات کے بعد پاکستان سے کامیاب تجارت سے ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہو گا ۔ حکومت کی جامع اور مربوط پالیسیوں سے پاکستان معاشی اور اقتصادی لحاظ سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ۔

ملک کی معیشت میں اُتار آنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو ا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کی صنعتی پالیسیوں سے ڈگمگاتی ہوئی صنعت اور معیشت کو سہارا ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتے ہیں اور حکومت صنعتکاروں کو بنیادی سہولیات او ر ریلیف فراہم کر کے ترقی کے اہداف آسانی کے ساتھ حاصل کر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لئے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتیں لازم و ملزوم ہو چکی ہیں۔ حکومتی پالیسیوں سے آج ہماری معیشت عروج پر پہنچ رہی ہے اور ملکی زرمبادلہ میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جو کہ حکومتی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :