حکمرانوں کے کرپشن کے تمام تر حقائق کھل سامنے آچکے ہیں کرپشن کو چھپانے کیلئے عربوں کا سہار لیا جارہا ہے ‘طاہر القادری

پاکستان میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں یہاں طاقتوں کو معافی ہے اورگرفت صرف کمزور وں کیلئے ہے ،قوم آئندہ نسلوں کو ظالم حکمرانوں سے بچانے کیلئے ہمار ساتھ دے اور اگر حکمرا ن بچ گئے تو انسانی حقوق ذبح ہوجائیں گے ‘سربراہ پاکستان عوامی تحریک کی لاہورایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

منگل 6 دسمبر 2016 23:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القاداری نے کہاکہ حکمرانوں کے کرپشن کے تمام تر حقائق کھل سامنے آچکے ہیں اس کرپشن کو چھپانے کیلئے حکمران عربوں کا سہار لے رہے ہیں ،حکمرانوںنے پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کیا ہے اور جمہوریت کے نام پر بدترین بادشاہت کا راستہ ہموار کیا جارہا ہے ۔

ان خیالا ت کااظہارانہوںنے کراچی سے واپسی پر لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کے کرپشن کے تمام تر حقائق کھل سامنے آچکے ہیں جبکہ اس کرپشن کو چھپانے کیلئے حکمران عربوں کا سہار ا لے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کا ملکی دولت لوٹ کر باہر لیکر جانا اب راز راز نہیں رہا سب کچھ منظر عام پر آگیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکمران اگر اس وقت ہی چوری کا اعتراف کرلیتے تو شاید کوئی باعزت راستہ نکل آتا ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا کے کسی ملک کے حکمران اس قدر ننگے نہیں ہوئے جتنے پاکستانی حکمران ہوئے ہیں ۔ شریف برادران نے تو پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کردیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قطری شہزادے کے خط نے ظاہر کردیا ہے کہ پیسہ لوٹ مار کا ہے ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کی جارہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ اس وقت پاکستان کے اداروں کا سب سے بہت بڑا امتحا ن ہے جو اس موقع پر اس کیس کی تحقیقا ت کررہے ہیں جس میں ایف آئی اے ، ایف بی آر اور نیب شامل ہیں ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پاکستان میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں یہاں پر طاقتوں کو معافی ہے اورگرفت صرف کمزور وں کیلئے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قوم آئندہ نسلوں کو ظالم حکمرانوں سے بچانے کیلئے ہمار ساتھ دے اور اگر حکمرا ن بچ گئے تو انسانی حقوق ذبح ہوجائیں گے ۔ انہوںنے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اب میڈیا کا گلا گھوٹاجارہا ہے یکے دیگرے چینل بند کئے جارہے ہیں ۔ اور صحافت پر ایک کے بعدایک پابندی لگائی جارہی ہے ۔