اسلام آباد ہائیکورٹ ،نپرائمری سکول ٹیچر کی پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی لگانے پر فریقین کو نوٹسز جاری

منگل 6 دسمبر 2016 23:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نینپرائمری سکول ٹیچر کی پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی لگانے پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر باقاعدہ سماعت کا آغاز کیا تو انھیں سرکاری وکیل کی جانب سے بتا یا گیا کہ وزارت کیڈ اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جواب جمع نہیں کرایا گیا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔

درخواست گذار کے وکیل مجیب الرحمان کیانی نے اپنے دلائل میں کہا کہ پولیو مہم کی ڈیوٹی لگانے پر بچوں کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے‘ڈیوٹی پر تعینات تمام ٹیچرز تربیت یافتہ نہیں ہوتیں،نرسنگ سکولز،این آئی ایچ،میڈیکل کالجز سمیت لیڈی ہیلتھ ورکز کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔درخواست میں اسلام آباد انتظامیہ،وزارت کیڈ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

متعلقہ عنوان :