ْ پمز میں زیر علاج معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کرشن کمار عرف محمد کبیر پر فرد جرم عائد

منگل 6 دسمبر 2016 23:18

ْ پمز میں زیر علاج معذور لڑکی سے  زیادتی کرنے والے ملزم کرشن کمار عرف ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود خان نے پمز میں زیر علاج معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے نو مسلم ملزم کرشن کمار عرف محمد کبیر پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود خان نے پمز اسپتال میں زیر علاج معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کیس کی سماعت کی تو ملزم کریشن کمار سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا جبکہ ملزم کے وکیل زاہد آصف چوھدری بھی عدالت پیش ہوئے،عدالت میں ملزم کریشن کمار عرف محمد کبیر کو فرم جرم پڑھ کر سنایا گیا تو ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا،وکیل زاہد آصف چوہدری نے دلائل دیے کہ میرے موکل پر زیادتی کا ہونا ثابت نہیں ہوا، اسپتال کی انکوائری میں بھی ایسے کسی واقعہ کا سرزد ہونا نہ پایا گیا جبکہ میڈیکل رپورٹ سے بھی ثابت ہو گیا ہے کے زیادتی نہیں ہوئی۔

عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :