ملتان،خواتین کی ترقی کیلئے اپنا کرداراداکرتی رہوں گی، ڈاکٹرملکہ تبسم

منگل 6 دسمبر 2016 23:16

ملتان۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) لیبرونگ شعبہ خواتین کی نومنتخب سٹی صدر ڈاکٹرملکہ تبسم نے کہاہے کہ پارٹی مشن کی پاسداری کرتے ہوئے خواتین کی ترقی کیلئے اپناکردار اداکرتی رہوں گی ۔اورجوذمہ داری سونپی گئی ہے اس پرمکمل عہدہ برہوں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالاکااظہار انہوںنے لیبرونگ شعبہ خواتین ملتان کی فنانس سیکرٹری فرزانہ بانوکی رہائش گاہ پرمنعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے مزیدکہاکہ مسلم لیگ ن ہی واحدجماعت ہے جس نے لیبر کیلئے واضح اورموثرپالیسی مرتب کی ہے اورمسلم لیگ ن ملکی ترقی اورعوامی خدمت کاسفرجاری رکھے گی ۔اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ ن کے شاہد مختارلودھی ،سٹی صدر فرحان انصاری ،منیرلنگاہ ،عاصمہ ممتاز ،شاہدہ پروین سمیت دیگرنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :