صنفی امتیاز اورتشددکے خاتمے کے حوالے سے قانون سازی سے خواتین کی ترقی میں بہتری ہوئی ہے،ڈاکٹرفاروق لنگاہ

منگل 6 دسمبر 2016 23:16

خانیوال۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)آوازیوسی فورم دیوان باغ ملتان کے صدروسماجی رہنما ڈاکٹرفاروق لنگاہ نے کہاہے کہ صنفی امتیاز اورتشدد کے حوالے سے قانون سازی سے پاکستانی خواتین کے ترقی کے معیار میں بہتری پیداہوناشروع ہوئی ہے تاہم نظام کومزیدبہتربنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں تاکہ مزید ترقی کاعمل تیزہوسکے ۔

(جاری ہے)

قانون سازی کے ذریعے خواتین کوبااختیاربنانے کابنیادی مقصد یہی ہے کہ منفی امتیازکے ضمن میں برابری کی سطح کی حوصلہ افزائی ممکن ہو اورمعاشرے میں امن فروغ پائے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے یونین کونسل فورم آلناں دیوان باغ ملتان کے زیراہتمام آواز وجوابدہی پروگرام کے تحت منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لوکل ریسورس پرسن عبدالمطلب فرخ نے کہاکہ تشدد سے متاثرہ عورتوں کی معاونت کرنے والے اداروں کو مزیدمستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔قوانین پرعمل درآمداورانصاف کی جلد فراہمی کویقینی بنایاجائے ۔اس موقع پرڈاکٹرآصفہ قریشی ،صدف نایاب ،سمعیہ کنول ،سائرہ علی سمیت دیگرنے شرکت کی۔